سپریم کورٹ بار کا ہڑتال کی کال سے کوئی تعلق نہیں،عظمت اللہ چودھری سیکریٹری سپریم کورٹ بار
لاہور : سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری عظمت اللہ چودھری کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ بار کا ہر فیصلہ کثرت رائے سے ہوتا ہے ، کسی بھی رکن کا فیصلہ بار کے اوپر مسلط نہیں کیا جا سکتا ،
ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے ، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پرقبل از وقت بات نہیں کی جانی چاہیے،عظمت اللہ چودھری
جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں ، صدر بار کی طرف سے دی جانےوالی ہڑتال کی کال ان کی ذاتی ہے، سپریم کورٹ بار کا ہڑتال کی کال سے کوئی تعلق نہیں،عظمت اللہ چودھری

