اپنے ججوں پر اعتماد کریں،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے واضح کیا ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس میں حکومت کا کوئی دخل نہیں. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی، یہ سپریم جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ لندن کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی میں کیمبرج یونین کے پروگرام میں شرکت کی۔چیف جسٹس پاکستان سے دوران تقریب سوال کیا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن میں پراپرٹیز کے متعلق کیا کہیں گے کیاآپ جسٹس فائز سے منی ٹریل مانگیں گے؟اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ پاکستانی عدالتوں کا مسئلہ ہے وہ اس پر یہاں کچھ نہیں کہہ سکتے، اپنےججز پر اعتماد کریں، وہ انصاف کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی، یہ جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔ ہمیں اپنے ججوں پر اعتماد کرنا چاہیے

