11 سال بعد پاکستانی حدود میں برطانیہ کا دوبارہ داخلہ
دنیا کی بہترین فضائی کمپنی برٹش ائیرویز نے 11 سال بعد پاکستان کی فضائی حدود کی طرف منہ کرلیا. برٹش ائیر ویز نے 11 سال بعد پاکستان میں اپنی سروسز کو دوبارہ بحال کر دیا ہے.برطانوی فضائی کمپنی کی پہلی پرواز 240 مسافروں کو لے کر بی بی اے 261 لندن سے اسلام آباد پہنچی.جہاں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان، معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کا استقبال کیا.برٹش ائیر ویز کی ہفتہ وار 3 پروازیں لندن سے اسلام آباد آئیں گی جس کے آپریشن کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔برٹش ائیر لائن نے سال 2008 میں میریٹ ہوٹل حملے کے بعد پاکستان سے اپنے تمام دفاتر اور فضائی آپریشن ختم کردیے تھے تاہم 2018 میں برٹش ائیر ویز انتظامیہ کی جانب سے فلائٹ آپریشن کی بحالی اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا گیا۔لندن اور اسلام آباد کے درمیان براہِ راست پروازوں سے برٹش ایئرویز پی آئی اے کو ہی نہیں بلکہ خلیجی ائیر لائنز کے لیے بھی مقابلے کی فضا پیدا کرے گی۔

