عوام کو عید پر پٹرول قیمتوں میں اضافے کی عیدی
حکومت نے پٹرول بم عوام پر گرادیا.پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے مقرر کردی ہے.پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بجے ہوگیاوزارت خزانہ نے پٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے.پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی قیمت 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 112 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپیہ 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔جبکہ اوگرا نے حکومت کو پیٹرول 8 روپے تک مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی.پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔ایف بی آرکے مطابق پیٹرول پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کی گئی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر جی ایس ٹی کی شرح 17فیصد برقرار رکھی گئی ہے۔

