موروثی سیاستدانوں کودکھ ہے کہ انکا آمرانہ راج ختم کیوں ہوا
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا؟اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا.پاکستان کے عوام نے انکے جعلی مینڈیٹ کے خلاف عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر انکا منصوبہ ناکام کردیا۔موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا؟فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں۔ حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہےمالی سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قرضوں کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ 8 فیصد کم ہوا ،ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

