راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں ایک اور پاکستانی نژاد برٹش نے ڈپٹی میئر آف راچڈیل کا حلف اٹھا لیا
گریٹر مانچسٹر کے معروف و خوبصورت ٹاؤن راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں ایک اور پاکستانی نژاد برٹش نے ڈپٹی میئر آف راچڈیل کا حلف اٹھا لیا گریٹر مانچسٹر کے خوبصورت ٹاؤن راچڈیل کے ٹاؤن ہال میں نئے میئر و ڈپٹی میئر کی حلف برداری کی تقریب میں انگلش و فیتھ کمیونیٹیز نے بھر پور شرکت کی۔سابق میئر آف راچڈیل و کونسلر محمد زمان نے حلف برداری کی تقریب میں ایک سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ میئر آف راچڈیل کے لیے کل چیئرٹی کی رقم 70000 ھزار پونڈز اکھٹے ہوئے ہیں۔جو ایک ریکارڈ رقم ھے۔میئر آف راچڈیل کے لیے چیرٹی فنڈزریزنگ کرنے والی تمام تنظیموں کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔نئے میئر آف راچڈیل کونسلر بیلی شیرن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔نئے ڈپٹی میئر آف راچڈیل پاکستانی نژاد کونسلر عاصم رشید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔اس موقع پر سیاسی و سماجی،کاروباری و مذہبی شخصیات نے ڈپٹی میئر آف راچڈیل کونسلر عاصم رشید اور انکی مسز کو ڈپٹی میئرس بننے پر دلی مبارکباد پیش کیں۔یاد رہے کہ عاصم رشید راچڈیل کی تاریخ میں لاھور سے تعلق رکھنے والے پہلے ڈپٹی مئیر ھیں