ڈھاکا ہائی کمیشن میں چوری، پاکستان کا بنگلا دیش سے احتجاج
ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کے معاملے پر پاکستان نے بنگلادیش سے احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن سے چور قیمتی کمپیوٹر چوری کر کے لے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن میں ہونے والی چوری کا یہ معاملہ بنگلادیش کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے یبھی کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بنگلا دیش کی پولیس کے پاس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔

