’سندھ میں نئے جنگلات لگانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے‘
وزیر جنگلات و جنگلی حیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں نئے جنگلات لگانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔محکمہ جنگلات کا اجلاس وزیر جنگلات و جنگلی حیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں سیکریٹری جنگلات سہیل اکبر شاہ، ڈائریکٹر ریسرچ سعیداحمد اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔ اجلاس میں سیدناصرحسین شاہ کو محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔دوران اجلاس سید ناصرحسین شاہ کو محکمہ کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کے لیے اقدامات کئے جانے کا کہا گیا۔ اس کے علاوہ کورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ کے کیسز اور معاملات کو جلد اور تیز تر حل کرنے کےلیے کوششیں کی جائیں۔’سندھ میں نئے جنگلات لگانے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے‘اجلاس میں جنگلات کی کٹائی کوروکنے کی ہدایت دی گئی اور ایسے عناصرکے خلاف محکمہ کی جانب سے قانونی کاروائی کرنے کا کہا گیا۔ کسی بھی اسکیم کے درمیان آنے والے درختوں کو کاٹنے کے لیے محکمہ جنگلات سے اجازت لینا ضروری ہونا چاہئے۔نئی اسکیم میں روڈکے دونوں جانب پودے لگانے کی ہدایت بھی کی گئی اور مینگروز کے جنگلات پر ہونےوالےاقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

