’وزیر اعظم 1 کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کریں گے ‘
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پچاس لاکھ مکانوں اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا کریں گے ۔کرا چی میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کے وزیر اعظم ہیں وہ عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کریں گے ۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ڈی سیلی نیشن پلانٹ100دن میں نہیں لگ سکتا،عوام کو ایک کروڑ نوکریاں ضرور ملیں گی ۔

