ممتاز شاعرہ و افسانہ نگار فہمیدہ ریاض لاہور میں سپرد خاک
ممتاز شاعرہ اور افسانہ نگارفہمیدہ ریاض کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔فہمیدہ ریاض کی نماز جنازہ میں ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ،مرحومہ کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔نمازجنازہ میں شریک افراد نے فہمیدہ ریاض کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا 73 سالہ فہمیدہ ریاض کا گزشتہ روز انتقال ہوا تھا۔ان کی نماز جنازہ میں معروف شاعر امجد اسلام امجد، ، سینئر صحافی امتیاز عالم،حسین نقی، سابق پرنسپل این سی اےسلیمہ ہاشمی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔فہمیدہ ریاض نے جمہوریت، انسانی حقوق، خواتین کے لیےجدوجہد کی۔انھوں نے طالب علمی کےزمانےمیں حیدرآبادمیں پہلی نظم لکھی جو’’فنون‘‘میں چھپی،ان کی محبوب صنف سخن نظم تھی۔فہمیدہ ریاض کاپہلاشعری مجموعہ’’پتھر کی زبان‘‘1967میں آیا۔دوسرا مجموعہ ’بدن دریدہ‘‘ 1973میں انگلینڈ کے زمانہ قیام میں شائع ہوا جبکہ ان کا تیسرا مجموعہ کلام دھوپ تھا۔فہمیدہ ریاض 28جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں۔

