ننکانہ صاحب :بابا گورو نانک کی تقریبات میں ہزاروں سکھوں کی شرکت
ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی باباگورو نانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات جاری ہیں۔بھارت سمیت دنیا بھر سےآئےسکھ یاتری ان تقریبات میں شریک ہیں،سکھ یاتریوں نےگوردوارہ سچا سودا فاروق آباد میں ماتھاٹیکی کی رسم بھی ادا کی۔گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں باباگورو نانک کے 549ویں جنم دن کی تقریبات کے دوسرے دن بھارت سے3 ہزار سکھ یاتریوں کے علاوہ دنیا بھر سےآئے سکھ یاتری تقریبات میں شریک ہیں ننکانہ صاحب :بابا گورو نانک کی تقریبات میں ہزاروں سکھوں کی شرکت سکھ یاتریوں نےپہلےگوردوارہ جنم استھان میں اکھنڈ پاٹ ،شبد کیرتن اوراشنان سمیت دیگرمذہبی رسومات ادا کیں،جس کے بعد وہ خصوصی بسوں کے ذریعےگوردوارہ سچا سودا فاروق آباد کی یاتراکےلئےروانہ ہو گئے۔سکھ یاتری وہاں متھاٹیکی سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کریں گے یاتریوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے انہیں حصار میں لئےرکھا۔

