ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کورین سربراہ سے ملاقات 12 جون کو ہو گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات 12 جون کو ہو گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ کم جانگ ان کے ساتھ ملاقات سنگاپور میں ہو گی۔امریکی صدر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا میں امن کے لیے اہم بنانے کی کوشش کریں گےخیال رہے کہ گزشتہ روز ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہو گیا ہے۔