ٹوبہ ٹیک سنگھ: پاکستان تحریک ِباہوکی محفل
ٹوبہ ٹیک سنگھ (پ ر) پاکستان تحریک ِباہو کی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی باڈی صاحبزادہ پیر سلطان سرمد القادری صاحب مرکزی امیر پاکستان تحریک ِباہو کی زیرصدارت محفل میں تشکیل دی گئی۔ جس میں چیرمین ملک محمد سلیم، وائس چیئرمین رانا محمد تقی، سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم گجر، سیکرٹری جنرل چوہدری بہادر گجر منتخب ہوئے۔ جبکہ محمد اقبال ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو ممبر مقرر ہوئے۔ تمام نئے عہدے داروں کو ضلع بھر کے معززین کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔