شمالی کو ریا کے بعد چینی صدر نے دبنگ اعلان کردیا، امریکہ کو بھی ہلا کر رکھ دیا
بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں کانگرس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے طویل تقریر کے دوران جہاں ملکی ترقی کے متعلق دیگر اہم باتیں کیں وہیں یہ اعلان کر کے امریکا سمیت اپنے تمام مخالفین کو ہلا کر رکھ دیا کہ 2050 تک دنیا کی طاقتور ترین فوج چین کی ہو گی۔سٹریٹ ٹائمز کے مطابق چینی صدر کا کہنا تھا کہ 2035ءتک چین کی فوج کو ایک جدید ترین عسکری طاقت میں بدل دیا جائے گا جو 2050ءتک اتنی طاقتور ہو جائے گی کہ دنیا بھر میں اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہو گا اور یہ ہر محاذ پر جنگیں جیت رہی ہوگی۔صدر شی جن پنگ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں بھی چینی فوج ’پیپلز لبریشن آرمی‘ کو قابل ذکر ترقی دی ہے اور اب وہ آنے والے سالوں میں اسے مزید طاقتور بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ جب وہ صدر اور سنٹرل ملٹری کمیشن کی سربراہ بنے تو انہوں نے فوری طور پر اپنی فوج کو ایک بڑی قوت بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے اس مقصد کے لئے فوج میں اعلٰی سطحی افسران میں تبدیلیاں کیں اور ایک طاقتور زمینی فوج کے ساتھ اسے بحری اور فضائی قوت بھی بنایا۔ انہی کے دور اقتدار میں کرپشن کے الزامات کے تحت دو اعلیٰ ترین دفاعی عہدیداروں کو بھی گرفتار کیا گیا، جو کہ سنٹرل ملٹری کمیشن میں نائب چئیرمین کے عہدے پر فائز تھے ۔دفاعی تجزیہ کار چین کی فوج کو اس وقت امریکا کے بعد دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دیتے ہیں، اور اس رائے سے اکثر ماہرین اتفاق کرتے ہیں کہ آئندہ دو دہائیوں میں دنیا کی طاقتور ترین فوج کا اعزاز امریکا سے چھن کر چین کے پاس چلا جائے گا۔