ترکی کا عراق سے متصل زمینی و فضائی سرحد بند کرنے کا اعلان
انقرہ(نمائندہ خصوصی) ترکی نے کردستان ریفرنڈم کے ردعمل کے طور پر عراق سے متصل اپنی زمینی اور فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہاکہ عراق میں کردستان کی آزادی کا ریفرنڈم نہ صرف عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ عراق میں کردستان کی آزادی کا ریفرنڈم نہ صرف عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے ترکی کو بھی خطرات لاحق ہیں، کرد ریفرنڈم کے ردعمل میں ترکی بہت جلد عراق سے متصل اپنی سرحد اور فضائی حدود کو بند کردے گا۔

