جاویدآفریدی کامسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان
پشاور(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے گلزارخان کی وفات کے بعدپشاورکے حلقہ این اے 4میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پرہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ،مسلم لیگ ن حلقہ میں جوڑ توڑ کی سیاست میں مصرو ف ہیں ہرکوئی بااثرشخصیات کواپنی جماعت کی حمایت کرنے کے لیے قائل کررہاہے ایساہی اس وقت دیکھنے میں آیاجب پشاورزلمی کے مالک جاویدآفریدی نے مسلم لیگ ن کی حمایت کااعلان کیا۔ان کی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیرمقام ودیگرعہدیداروں کے ساتھ تصاویرمنظرعام پرآئی ہیں ۔الیکشن کمیشن نے حلقہ میں انتخابات کاشیڈول بھی جاری کردیا۔اس حلقہ میں انتخاب 26اکتوبرکوہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق امیدوار 18 سے 20 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 سے 23 ستمبر کو ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اکتوبر کو جاری کی جائے گی

