چا ر سال پاکستان میں رہنے والے چینی سفیر نےجاتے ہوئے دشمن کو بڑا پیغام دیکر قوم کے دل جیت لئے
لاہور(نمائندہ خصوصی) چینی کے پاکستان میں سفیر سن ویڈانگ نے اپنے اعزاز میں دی گئی پارٹی میں کہا ہے کہ چائنہ پاکستان کا ٹریڈپارٹنر بن چکا ہے ، برابری کی سطح پرکام کرناچاہتےہیں،دونوں ممالک کے تعلقات دوستی سے خونی رشتوں میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ چین اور پاکستان کی دوستی مثالی ہے جو سمندروں سے گہری پہاڑوں سے بلنداور شہد سے زیادہ میٹھی ہے،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہوئی جو ایک قابل ستائش عمل ہے،چین کے عوام اس لازوال دوستی کوآنے والی نسلوں تک لے جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تقریباً 20ہزار طالب علم چین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 5ہزار طالب علموں کو چین نے اسکالر شپ دی ہے،سی پیک منصوبے سے پاکستان کی معیشت کو زبرد ست فائدہ ہو گااور آج یہ منصوبہ ابتدائی حصّہ سے نکل کر عملدرآمد کے مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے، چین نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں19پروجیکٹس شروع کیے ہوئے ہیں اور18.5بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے، سی پیک منصوبے کے علاوہ توانائی، انفرا اسٹرکچر، گوادر پورٹ اور انڈسٹریل زون میں کام کیا جارہا ہے، توانائی کےشعبے میں پاکستان کے نیشنل گرڈ میں تقریباً2ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی گئی ہیں، انفرااسٹرکچر کے حوالے سے قراقرم ہائی وے فیز ٹو اور پشاور تا کراچی ایکسپریس وے شامل ہے، پاکستان میں مشرق ،مغرب ،شمال اور جنوب کے درمیان ایک لنک ہے اور خطہ میں پُل کی حیثیت رکھتاہے۔

