مشکل اسٹنٹ خود کرنے کی کوشش، ٹام کروز دیوار سے ٹکرا کر زخمی
لندن: (نمائندہ خصوصی) مشن ایمپاسیبل کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے ایک عمارت سے دوسری عمارت میں چھلانگ لگانے کا اسٹنٹ خود کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران وہ چھلانگ لگا کر دوسری عمارت کی چھت تک پہنچنے میں ناکام رہے اور دیوار سے ٹکرا کر دونوں ٹانگیں زخمی کروا بیٹھے۔ ٹام کروز کی بھرپور اداکاری پر مبنی مشن ایمپاسیبل سیریز چند مشہور فلم سیریز میں سے ایک ہے۔

