ملک بھر میں 70 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
لاہور (نمائندہ خصوصی ) ملک بھر میں 70 واں یوم آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ مساجد میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ ملک کا 70 یوم آزادی اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ ارض پاک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ، ہرمشکل کا مل کر مقابلہ کریں گے ۔یوم آزادی پر دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی ، استحکام اور ترقی کیلئے دعاؤں سے ہوا ، وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔