سٹینفورڈ ٹینس ٹورنامنٹ: موغوروزا نے کائلا ڈے کو شکست دیدی
واشنگٹن: (نمائندہ خصوصی) سٹینفورڈ ٹینس کے دوسرے مرحلے میں سپین کی گاربائن موغوروزا اور امریکا کی کائلا ڈے مدمقابل ہوئیں۔ ہسپانوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ دو سے با آسانی اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف چھائی رہیں اور انہیں یکطرفہ کھیل کے بعد چھ صفر سے ہرا دیا۔ اس جیت کے بعد وہ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔