کراچی: ڈاکوؤں کا ماں بیٹے پر تشدد، سونا، نقدی اور دیگر سامان لیکر رفو چکر
کراچی: (نمائندہ خصوصی) شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہو گئے۔ بفرزون میں گھر میں واردات کے دوران پورا گھر کھنگال ڈالا۔ مزاحمت پر ماں اور اس کے بیٹے پر بھی تشدد کیا۔ ڈکیتی کی اطلاع دینے کے لئے اہلخانہ فون کرتے رہے لیکن مددگار ون فائیو نے فون اٹینڈ کیا نہیں کیا۔ ڈاکووں نے گھر سے تیتیس تولہ سونا، موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان لوٹا۔ ایک ماہ میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری ڈھائی ہزار موبائل فونز، دو ہزار موٹر سائیکلوں، سوا سو گاڑیوں اور ہاؤس رابریز کی 80 سے زائد وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت نقدی، زیورات سے محروم ہوئے۔