حیدرآباد: پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
حیدرآباد : (نمائندہ خصوصی) پھلیلی تھانے کی حدود آفندی ٹاؤن میں تین ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔ دوبدو فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اکبر علی عرف سوتلی ہلاک جبکہ اسکے ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو پولیس کو 25 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ جس کے سر کی قیمت سندھ حکومت نے پانچ لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔