لاہور: پولیس کا پتنگ بازوں اور ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار
لاہور: (نمائندہ خصوصی) پولیس کے مطابق ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر کیا گیا۔ شہر بھر میں ہونے والے خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 13 نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 100 سے زائد پتنگیں اور بھاری مقدار میں ڈور برآمد کر لی۔ ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 13 مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔

