اتحاد بین المذاہب کیلئے پیرعلائوالدین کی خدمات یاد رہیںگی،علامہ نیاز صدیقی
برمنگھم (خصوصی نمائندہ)تحریک عالمی تحفظ ناموس رسالت کے قائد مرحوم علامہ پیرعلائوالدین صدیقی کی ملی، روحانی، مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش رنے کیلئے زیر سرپرستی سرپرست اعلیٰ ادارہ فیضان القرآن یوکے علامہ حافظ نیازاحمد صدیقی وزیرصدارت ونگرانی صاحبزادہ محمد حسنین رضا صدیقی وحانی محفل ادارہ فیضان القرآن برمنگھم میں منعقد ہوئی جس میں کثیرتعداد میں کمیونٹی کے علاوہ مختلف نعت خوانوں نے شرکت کی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد حسنین رضا صدیقی نے کہا کہ برطانیہ میں تحفظ ناموس رسالت، اتحاد بین المذاہب اور مسلکی ہم آہنگی کیلئے علامہ پیر علائوالدین کا کردار اور خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ برطانیہ میں روحانی، علمی اور فکری طلب پوری کرنے کیساتھ انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کا ہرمحاذاور فورم پر بھرپور تحفظ کرکے حقیقی عاشق رسولؐ ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ پیرعلائوالدین صدیقی کے روحانی مشن کو جاری رکھ کر ان کے نقش قدم پر چلا جاسکتا ہے، یقیناً ان کی وفات سے پیدا خلا پُر نہیں ہوسکتا، اس روحانی تقریب سے سیدارشد جیلانی، قاری تنویر اقبال قادری، مفتی عبدالمنان صدیقی، قاری احمد رضا سلطانی، حاجی محمد یاسر، محمد خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ان شخصیات نے کہا کہ پیرعلائوالدین صدیقی کی وفات سے برطانوی مسلم کمیونٹی عظیم روحانی پیشوا ورہبر سے محروم ہوگئی، ایسے اولیاء کاملین کے وجود سے امت متحد رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اہیئے کہ پیرعلائوالدین کے نقش قدم پر چل کر برطانیہ میں فروغ اسلام کیلئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی اور خصوصاً سانحہ سیہون شریف میں دربار حضرت شہباز قلندر پر ہونے والی دہشت گردی کے شہداء کیلئے بھی دعا کی گئی۔

