حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت فاٹا کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے کیلئے کوشاں ہے، فاٹا کے ترقیاتی منصوبے حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فاٹا کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت فاٹا کو ملک کے دیگرعلاقوں کے برابر لانے کی کوشش کر رہی ہے، فاٹا کے ترقیاتی منصوبے حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔

