ویتنام، ہنوئی میں 2030ء تک موٹرسا ئیکل پر پابندی
ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں 2030ء تک موٹرسا ئیکل چلانے پرپابندی لگادی گئی ہے۔ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں شدید فضائی آلودگی کے تناظر میں حکام نے سن 2030ء تک موٹرسائیکلوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ہنوئی میں موٹرسائیکل سواری لوگوں کے نقل و حرکت کا سب سے اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ستر لاکھ کی آبادی کے شہر ہنوئی میں 50لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں ہیں جب کہ وہاں چلنے والی کاروں کی تعداد صرف 5لاکھ کے قریب ہے۔