شاہ رخ کے ساتھ مداح کی روتے ہوئے سیلفی کی ویڈیو وائرل
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح کی ان کے ساتھ روتے ہوئے سیلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شاہ رخ خان کے مداح بھارت سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں جو اپنے سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے ہیں جب کہ اس دوران اداکار کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کے گانے کی ریلیز کی تقریب کے لیے پہنچے تو وہاں انہیں دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑگیا۔مداح نے کنگ خان کو دیکھتے ہی رونا شروع کردیا اور ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کی جس پر انہوں نے بھی مداح کے ساتھ سیلفی لی۔کنگ خان کے ساتھ سیلفی لینے پر ان کا مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رونے لگا جس پر وہاں موجود کیمروں کی آنکھ نے سارے مناظر محفوظ کرلیے۔