فلم’’اسپائیڈر مین؛ہوم کمنگ‘‘کی نئی جھلکیاں
ہالی ووڈ کا اسپائیڈر مین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اورمارول کامکس کی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم’’اسپائیڈر مین؛ہوم کمنگ‘‘کی نئی جھلکیاں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر، اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوںگے،آئرن مین کے کردار میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی اداکاری کے جوہردکھائیں گے جبکہ دیگرکاسٹ میں مائیکل کیٹن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری فلم کی دیگر کاسٹ میں نمایاں ہیں۔کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیو س کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھومتی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔کولمبیا پکچرزاورمارول اسٹوڈیوزکی تیار کردہ برائی کے خلاف لڑتے اور انسانیت کی مدد کرتے سپر ہیروپر مبنی یہ ایکشن ایڈونچر فلم سونی پکچرز کے تحت7جولائی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔