فرانس: ٹولوس میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 6 زخمی
فرانس کےجنوبی شہر ٹولوس میں مسلح شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق واقعے کے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ فائرنگ اسکوٹر پر سوار ایک مسلح شخص نے کی جو فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا، پولیس ملزم کو تلاش کر رہی ہے۔ادھر فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا دہشت گردی سے تعلق کا فوری طور پر اشارہ نہیں ملا،تاہم دہشت گردی کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

