جے آئی ٹی ارکان قطری شہزادے کا بیان لینے دوحہ روانہ
پاناما پیپرز کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دوارکان قطری شہزادے حمد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے دوحہ روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بریگیڈیئر کامران اور عرفان منگی آج صبح دوحہ روانہ ہوئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان دبئی پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ دوحہ جائیں گے۔اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا صرف ایک رکن قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے دوحہ جائے گا۔