ملک بھر میں چھاپے، 6 دہشت گرد ہلاک، 39 افرادگرفتار
ملک بھر میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری ہے۔مظفر گڑھ میں چھاپے کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ نیوٹ کےمختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں 14ملزمان گرفتار ہوئے اوراسلحہ اورمنشیات بھی برآمد ہوئی ۔ راولپنڈی میں رینجرز کےسرچ آپریشن میں افغان باشندوں سمیت 8 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پشاور سے 17 مشتبہ افراد کوگرفتار کیا گیا ۔مظفرگڑھ کے علاقے پتی سلطان محمود شرقی میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کر کے 6دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ہلاک دہشت گردوں سے5دستی بم،4رائفلز،3پستول اوردیگراسلحہ برآمد ہوئی۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے اہلکاروں نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا،ان کے تین ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔چنیوٹ کےبھوآنہ، صدر، کانڈیوال اور دیگرعلاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 14ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سےاسلحہ اورمنشیات بھی برآمد ہوئی۔سرچ آپریشن میں121مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ۔راولپنڈی کے علاقےپیرودھائی،فوجی کالونی،بورنگ روڈکےعلاقےمیں رینجرزکاسرچ آپریشن ہوا ۔متعددافغان باشندوں سےپوچھ گچھ جاری ہے۔پشاور میںیونیورسٹی ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ان افرداکےقبضہ سے تین پستول، کارتوس اور منشیات برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مختلف رہائشی عمارتوں کو چیک کیاگیا، مشتبہ افراد کومزید تفتیش کے لئے یونیورسٹی ٹاؤن تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔