پیرس: ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش، ڈرائیور گرفتار
پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص کی ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سےکوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ایک مسجد کے سامنے پیش آیا۔ راستے میں کھڑی رکاوٹ کے باعث ڈرائیور ہجوم پر گاڑی چڑھانےمیں کامیاب نہ ہوسکا۔