حکمران صرف بڑ ھکیں ماررہے ہیں نوازشر یف کو گھر جا نا ہی پڑ یگا ‘ زرداری
لاہور/پتوکی (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ’’گو نواز گو ‘‘پوری قوم کا نعرہ ہے ‘حکمران صرف بڑ ھکیں ماررہے ہیں نوازشر یف کو گھر جا نا ہی پڑ یگا ‘(ن) لیگ کے وعدے اور دعوے سب جھوٹے نکلے ہیں نوازشر یف اب بری طرح پھنس چکے ہیں اور اب یہ لاکھ کوشش کرلیں لیکن بچ نہیں پائیں گے ،وعدے یاد کرانے پر حکمرانوں کا مشتعل ہونا عجیب بات ہے لیکن ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور ہم حکمرانوں کو انتخابی وعدے یاد کراتے رہیں گے ،لوڈ شیڈنگ کے خلاف چاروں صوبے میں احتجاج جاری رہے گا ‘پیپلزپارٹی ہر محاظ پر حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کر یگی ۔ وہ بلاول ہاؤس لاہور میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس سے خطاب اور پتوکی میں سردار عارف نکئی سے اظہار تعزیت کے بعد پارٹی راہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ بلاول ہاؤس میں قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن سمیت پارٹی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے آصف زرداری نے کہا کہ سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشر یف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں اور آج پوری قوم ’’گو نوازگو ‘‘کا نعرہ لگا رہی ہے اس لیے ہم کہتے ہیں کہ نوازشر یف جو مرضی کر لیں وہ خود کو بچا نہیں سکتے انکو گھر جا نا ہی پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت کوئی مسئلہ بھی حل نہیں کر سکی اور ملکی مسائل میں بدتر ین اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور عوام کے حقوق کے لئے آوازبلند اور جدوجہد جاری رکھیں گے جبکہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہمارا احتجاج چاروں صوبوں میں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے اور دعوے جھوٹے نکلے اب ملک کے حکمران بری طرح پھنس چکے ہیں اور یہ لاکھ کوششیں بھی کرلیں تو بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جب حکمرانوں کو ان کے عوام سے کئے گئے وعدے یاد کرائے تو وہ مشتعل ہوگئے جس پر حیرت ہوئی لیکن ہم حکمرانوں کووعدے یاد کراتے رہیں گے۔

