پنجاب میں کرائے پر مکان لینے والوں کیلئے رجسٹریشن کیلئے نئی ایپ متعارف کرادی گئی
لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب میں کرائے پر مکان لینے والوں کیلئے رجسٹریشن کیلئے نئی ایپ متعارف کرادی گئی‘اب عوام کو تھانوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے بلکہ گھر بیٹھے ہی وہمکان کرائے پر حاصل کرنے کے بعد علاقے کے تھانے میں اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے یہ ایپ متعارف کرائی ہے ۔ اس کو ایپلی کیشن گوگل پلے سٹور سے ڈان لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس ایپ کے بارے میں ایس ایس پی لاہور عمران یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب کرایہ دار تھانے کے بجائے اپنے گھر میں بیٹھ کر ہی رجسٹریشن کراسکیں گے اور مکان کرائے پر حاصل کرنے کے بعد 15 یوم کے اندر اس ایپ کے ذریعے آں لائن فورم بھجوانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس آسانی کے باوجود اگر کسی شخص نے رجسٹریشن نہ کرائی تو اس کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔