ہالینڈ اقوام عالم کی طرح ہالینڈ میں بھی پاکستانی مسیحوں نے ایسٹر کی تقریبات بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں
ہالینڈ (خصوصی نمائندہ) اقوام عالم کی طرح ہالینڈ میں بھی پاکستانی مسیحوں نے ایسٹر کی تقریبات بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئیں.دی لیونگ اسٹون اردو چرچ میں ایسٹر کی خصوصی عبادت دوپہر دو بجے شروع ہوئی. پاسٹر ندیم دین نے یسوع مسیح کی صلیبی موت کے بعد جی اٹھنے کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا.عبادت میں ایلڈر فراز اعجاز اور ایلڈر ساجد بھٹی نے چرچ کمیٹی کے ساتھ مل کر ساری عبادت کے انتظامی امور کو بہت اچھی طرح سے انجام دیا. اس عبادت میں بیلجیم , دبئ اور برطانیہ سے بھی مہمانوں نے شرکت کی.عبادت کے بعد چرچ کلیسیا کے لیے کھانے کا انتظام تھا. چرچ کے بعد مسیحی گیتوں پر مشتمل ایک سی ڈی کا افتتاح کیا گیا جو سسٹر صبا غفران اور سہیل پیس نے ترتیب دی ہے.