مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن وہی کرتے ہیں جو عمران خان نے انہیں سکھایا، تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی تضحیک کرتی ہے۔ خان صاحب سے سوال کیا جائے تو وہ گالی دیتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔ جس کیلئے وہ ہر قسم کا فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی جانب سےتضحیک ریاستی اداروں پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کپتان کبھی ایسا بھی کچھ کریں جو پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے بہتر ہو۔صحافیوں کی بہبود و تحفظ سے متعلق بل پر بحث کے دوران وزیرمملکت نے بتایا کہ میڈیا مالکان سےملکر صحافیوں کی فلاح اور تحفظ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، صحافیوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو بھی بل کا حصہ بنایا جائے گا۔