مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی آج کوئٹہ میں احتجاج کریگی
ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی جانب سے آج کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
کوئٹہ میں جماعتِ اسلامی کی جانب سے بجلی، گیس، پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کے خلا ف دھرنا دیا جائے گا۔
دھرنا گورنر ہاؤس کے سامنے شہید فیاض سنبل چوک سے چمن پھاٹک تک ہو گا جس میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق دھرنے سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گورنر ہاؤس کے قریب فیاض سنبل چوک پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔