کراچی: اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے موبائل چھیننے والا ڈکیت گرفتار
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق گرفتار ملزم نے اقوامِ متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فرمان علی نشے کا عادی ہے۔