اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا
پاک فوج کے شہداء قوم کا مان اور ہماری بقا کی ضمانت ہیں۔ پرنسپل محمد زاہد خورشید
جہلم (محمد زاہد خورشید) پاک فوج سے اظہار محبت کرنے کیلئے اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے سٹاف و سٹوڈنٹس نے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا ، سٹوڈنٹس نے پاک فوج کے حق میں تقاریر کیں نظمیں پڑھیں اور نعرے بھی لگائے ، تفصیلات کے مطابق اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم کے پرنسپل محمد زاہد خورشید و ایڈمن بدر خورشید کی قیادت میں سٹاف ممبران سر غلام مصطفی سر عثمان سر فائز سر انوار سر ناصر سر ذین سر قاسم سر نعمان سر حسنین قاری عبدالرزاق قاری عرفان قاری یوسف نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرنے کیلئے سٹاف و سٹوڈنٹس نے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا ، جس میں طلباء نے پاک فوج سے عقیدت و محبت کے اظہار میں بھرپور انداز میں ٹیبلوز پیش کیئے تقاریر کیں نظمیں پڑھیں اور شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے اس موقع پر پروگرام کے شرکاء کا خطاب کرتے کہنا تھا کہ پاک افواج سرحدوں کی محافظ ہے اسکے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے ، ہم ہر قدم پر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دشمن قوتیں پاک فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گی۔