قومی
National News from The Pk Media
زرداری دور میں سی پیک کا نام کسی کو پتہ بھی نہیں تھا، طلال چوہدری
اے این پی کا ’’گونوازگو‘‘ تحریک کا حصہ بننے سے انکار
طارق فاطمی نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا، ذرائع
عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے
پشاور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال ،عزت وآبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے وابستہ توقعات پر پورا اترکراپنے فرائض کا حق ہر قیمت پر ادا کریں ،پچھلے دس سالوں سے انتہائی نامساعد حالات اور بے انتہا مشکلات کے باوجود دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی فورس کی قیادت کو وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں، وہ منگل کو ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پشاور پولیس کے افسروں وجوانوں کے دربار سے خطاب کر ر ہے تھے۔ دربار میں پشاور پولیس کے مختلف شعبہ جات اور یونٹوں کے ہررینک کے آفسروں وجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی پی کا چارج سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا پولیس دربار تھا۔چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور ،ایس ایس پی آپریشن پشاور ایس پی کوارڈینشن اور دیگر اعلی پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔پولیس سربراہ نے دربار کے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض اس طرح ادا کریں کہ مجرموں کے دلوں میں قانون کا خوف اور لوگوں کے دلوں میں آپ کے لیے محبت پیدا ہو سکے۔انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ تھانے کے اندر اور تھانے کے باہر عوام کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں اور واضح کیا کہ پولیس کے مظلوم اور بے بس عوام سے رویئے اور ان کے جائز کاموں کی بروقت تکمیل پر خصوصی نظر رکھی جائیگی۔پولیس سربراہ نے مزید کہا کہ ڈسپلن فورس کے لیے رگوں میں دوڑنے والے خون کے مترادف ہے اورواضح کیا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ آئی جی پی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس کے تمام شعبہ جات کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے کے لیے بہترین تربیت کا عمل مزید سرعت کے ساتھ جاری رہے گا۔ تاکہ پولیس کو اس قابل بنایاجاسکے کہ وہ کسی بھی مشکل چیلنج سے اکیلے نمٹ سکیں۔ شرکا کو ہدایت کی گئی کہ وہ ڈیوٹی کے دوران مستعد اور چوکس رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو بروقت ناکام بناکر اچھی پولیسنگ کا عملی مظاہرہ پیش کریں۔آئی جی پی نے تمام سنیئر افسران کو اپنے ماتحتان کے لیے وقتا فوقتا اردلی روم منعقد کرکے ان کے جائز مسائل کے حل کی بھی ہدایت کی۔ آئی جی پی نے تمام سینئر افسروں کو ہدایت کی کہ وہ فورس کے جوانوں کو سیکورٹی کے مسائل پر وقتا فوقتا جاری شدہ گائیڈ لائنز کے مطابق مشورہ دیا کریں۔ اور کسی بھی واقعے میں اختیاطی تدابیر نہ برتنے پر متعلقہ سپروائزری افسروں سے پوچھ گچھ کیجائیگی۔ آئی جی پی نے کہا کہ میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر فورس کے تمام معاملات طے کئے جائیں گے۔ اور کسی کے ساتھ کسی بھی حوالے سے ناانصافی نہیں برتی جائے گی۔سینئر افسران کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ فورس بالخصوص شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود پر بھر پور توجہ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر شہدا کے ورثا کے پاس جاکر ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور کہا کہ ہم سب نے ملکر دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے جنگ لڑنی ہوگی۔ آئی جی پی نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے ایک ایک ڈی ایس پی کو اہم و حساس تنصیبات اور غیر محفوظ مقامات و غیرہ کی سیکورٹی کے حوالے سے تربیت دی جائیگی۔ اور وہ اپنے اپنے اضلاع میں جاکر حاصل کردہ تربیت کی روشنی میں دیگر اہلکاروں کو تربیت فراہم کریں گے۔پولیس دربارمیں آئی جی پی نے مختلف اوقات میں فرائض کی ادائیگی کے دوران بہترین نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں و جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا۔ انعام و صول کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار جاوید اختر، ایس ایچ ا پہاڑی پورہ عبداللہ جلال۔ ایس ایچ او تھانہ انقلاب مسلم خان، لائنز آفیسر سب انسپکٹر احسان اللہ خان، چیف ڈرل انسٹرکٹر مفتاح الرحمن، تھانہ تہکال پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل اکرام، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپیوٹر آپریٹر امیت کمار، بی ڈی یو کے ہیڈ کانسٹیبل شاکراللہ، سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل احمد خان، ٹریفک وارڈن انور علی، لیڈیز ہیڈ کانسٹیبل خورشیدہ، سٹی پیٹرولنگ کے اے ایس آئی عنایت خان، اے ٹی ایس کے کانسٹیبل بشیر احمد اور سب انسپکٹر عنایت الرحمن شامل تھے۔ قبل ازیں پولیس لائن پہنچنے پر آئی جی پی نے پولیس شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
بارشیں ! محکمہ موسمیات نے شہریوں بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)لاہور میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا منگل کو صوبائی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت مالاکنڈ گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔منگل کو محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اپریل کے مہینے میں گرمی کا 7سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاصوبائی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اس سے پہلےاپریل 2010 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد، نصیر آباد، مکران،سبی ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہیگا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، پنجاب، جنوبی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت، سبی، لاڑکانہ، نورپورتھل، بھکر، ڈی جی خان47، کوٹ ادو 46، لاہور، رحیم یار خان، خانپور، بہاولنگر، بہاولپور، ، روہری، ملتان، ، جیکب آباد، فیصل آباد، ڈی آئی خان، جھنگ، ساہیوال میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پاناما کیس کا فیصلہ ۔۔۔۔ فوج تعینات ، کیانیوالا ہے ؟ جانئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کو ریڈالرٹ کیا جائے گا،ریڈزون کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی جائے گی جبکہ سپریم کورٹ کی عمارت کے اندر اور باہر انتہائی سخت سیکیورٹی ہوگی،پاسز کے بغیر کسی کو سپریم کورٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی،کسی بھی ممکنہ تصادم کی صورت میں فوری طور پر کارروائی کیلئے ،اینٹی ٹیررسٹ سکوارڈ کے دستے تعینات کیے جائیں گے،،(آج)بدھ کو اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے ساتھ مل کر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کے موقع پر سیکیورٹی امور کا جائزہ لینے کیلئے کل وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوگا۔اجلاس میں اسلام آباد پولیس انتظامیہ سمیت وزارت داخلہ کے افسران شریک ہوں گے جبکہ آئی جی اور کمشنر سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے رابطہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق ریڈزون کی سیکیورٹی کوریڈ الرٹ کیا جائے گا۔ریڈزون کی طرف جانے والے راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی،پولیس کی معاونت رینجرز کے دستے ڈیوٹیاں دیں گے جبکہ کمرہ عدالت سمیت سپریم کورٹ کی عمارت میں پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہوگی جو کسی بھی ممکنہ ردعمل کے موقع پر فوری کارروائی کرے گی۔
رمضان المبارک میں عوام کیلئے خوشخبری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عوام کیلئے خوشخبری کا اعلان کردیا، سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بتایا کہ ہائیڈل، کوئلہ، سولر اور ونڈ پاور پلانٹس کی تنصیب اور بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبوں پر کام ہورہا ہے جو جون 2017ء اور 2018ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ لائن لاسز کم کرنے کیلئے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر کیا جارہا ہے، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ساتھ مسلسل رابطوں کے ذریعے وصولیوں میں اضافہ اور نقصانات میں کمی کی جارہی ہے۔وہ بولے کہ ملک میں کچھ فیڈرز انڈیپنڈنٹ ہیں اور کچھ مکس ہیں، جو فیڈر صرف صنعتی ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی البتہ ایسے فیڈرز جو مکس ہیں وہاں چند گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے
پاناما کیس کے فیصلے سےقبل وزیراعظم کو بڑی کامیابی مل گئی
تلہ گنگ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ نواز نے تلہ گنگ پی پی 23 کی نشست پر کامیابی کا ریکارڈ بر قرار رکھا ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک شہریار اعوان 72ہزار 71 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی ٹی آئی کے کرنل (ر) سلطان 49ہزار 910 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔ ملک شہریار اعوان کی کامیابی پر اُن کے آبائی گاؤں کوٹ قاضی میں ن لیگی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھایاں تقسیم کیں۔ پی پی 23 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہور انور اعوان کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔قاضی میں ن لیگی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھایاں تقسیم کیں۔ پی پی 23 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ظہور انور اعوان کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پردووزراء4 کو تڑکا لگے گا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کے معاملے پردووزراء4 کو تڑکا لگے گا ،اس میں 4 افراد کی قربانی دی جا رہی ہے ‘ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں ‘ زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے ‘ آصف زرداری بلاول سے نعرے لگوائیں ‘ ترک صدر نے جس طرح صدارتی ریفرنڈم کروایا اس طرح نواز شریف اپنے وزیر اعظم رہنے پر نا رہنے کا ریفرنڈم کروائیں ‘ مشعال خان قتل سمیت ملک بھر کے تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلنے چاہئیں۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میں سچا عاشق رسول ہوں میرا موقف ہے کہ نہ کسی کے عقیدے کو چھیڑیں نہ کسی کو اپنے عقیدے کو چھیڑنے دیں۔ مشعال خان کے قتل میں جو لوگ ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاہم یہ معاملہ اب میڈیا پر زیادہ نہ اچھالا جائے۔ حکومت کی ملک بھر میں کہیں بھی رٹ قائم نہیں رہی کے پی کے حکومت کی طرف سے مشعال خان قتل کیس کی علامتی تحقیقات کے اعلان کی حمایت کرتا ہوں۔ اس ملک کا اربوں روپیہ لوٹ لیا جاتا ہے صرف مشعال خان قتل کیس کیوں تمام مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے چاہئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ جھوٹ بولنے کیلئے چند وزیروں کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے۔ رسولہ پارک ہائیڈل پاور کے تمام منصوبے فلاپ ہو گئے۔ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ موجو دہ حکومت کبھی لوڈ شیڈندگ ختم نہیں کر سکتی۔داسو سمیت تمام منصوبے گرمی آتے ہی اڑ چکے ہیں حکومت نے کام کرنے کی بجائے اشتہارات پر توجہ دی۔ اربوں روپے کے اشتہارات میں آج بھی زیرو لوڈ شیڈنگ دکھائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس پر معاملات طے پا چکے ہیں۔(آج) رپورٹ آ جائے گی۔ ڈان لیکس کے معاملے پر دووزراء4 کو تڑکا لگے گا ،اس میں4 افراد کی قربانی دی جا رہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پہلے ہی کافی تھکے ہوئے ہیں اگر زرداری گو نواز گو کا نعرہ لگائیں گے تو لوگ شک کریں گے۔ وہ بلاول سے نعرے لگوائیں زیادہ بہتر ہو گا۔ جس طرح ترک صدر نے صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کروایا اس طرح نواز شریف بھی اپنے وزیر اعظم رہنے پر نہ رہنے کا ریفرنڈم کروائیں۔

