خبریں
News from The Pk Media
وفاقی وزیر کامران مائیکل کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں:سرفراز
وفاقی وزیر کی کوششوں سے اخوت مائیکروفنانس کے ذریعہ مسیحی برادری کو بلاسود قرضوں کا اجراء خوش آئند ہےلد ہی مسیحی برادری کو انڈسٹری میں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیںگے، سرفراز فرانس سے وفاقی وزیر کی بات چیتراولپنڈی( پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سرفراز فرانس نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کامران مائیکل کی انتھک محنت اورکوشش سے جہاں پر ملک بھر میں انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہاں پر مسیحی برادری کے لیے بھی اخوت مائیکروفنانس کے ساتھ مل کر بلاسود قرضوں کا اجراء بھی انتہائی خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کے لیے بلاسود قرضوں کا اجراء اور مسیحی برادری کے لیے پاکستان کی انڈسٹری میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے عملی اقدامات کو سراہتے ہیں اور یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے،کیونکہ حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے مسیحی برادری میں پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی ختم کرنے کے لیے موجودہ حکومت نے عملی اقدامات کیے ہیں جن کا سہرا کامران مائیکل کو جاتا ہے جوکہ مسیحی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
میاں عبدالاحد ناصرکے چاچومیاں سلیم عالم آف گجرات کےانتقال پراظہارتعزیت
ویلنسیا(نمائندہ خصوصی)پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے ممبر میاں عبدالاحد ناصر کے چاچو میاں سلیم عالم آف گجرات پنجاب بنک والے کے انتقال پر اظہار افسوس اور مغفرت کے لئے دعا ۔پاک ویلنسیا ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق احمد جنرل سیکرٹری علاالدین مغل،مہر خالد حسین چوہدری ذکاء اللہ ،مہر جمشید احمد ،میاں شاہد حمید آرائیں،چوہدری مبشر وریا اور مظہر مقصود گوندل کی طرف سے میاں عبدالاحد ناصر کے چاچو میاں سلیم عالم پنجاب بنک والے کے انتقال پر غم اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی
پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار پاکستانی حکمران ہیں،محمد سلیم بیگ
مالاگاہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار پاکستانی حکمران ہیں آج تک کوئی مخلص حکمران نہیں مل سکا مالاگا کی مشہور سماجی شخصیت محمد سلیم بیگ نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی حکمرانوں نے ہمیشہ ملک کو لوٹ ہیں۔اور کرپشن کرکے سارا پیسہ دوسرے ملکوں میں اپنے محلات بنانے میں مصروف ہیں ۔ اب ساری پاکستانی عوام کی امید صرف اور صرف پاک فوج ہیں ۔ہم پاک فوج کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں ۔پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ملک امن قائم ہیں
سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے نئے لیڈرمیگیل ایسیتاکی کابینہ
بارسلونا(نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کی کا نگریس ہو ئی ، جس میں کاتالونیا کے نئے لیڈر کا انتخاب کیا گیا ۔ میگیل ایسیتا 13 جولائی کو ہو نے والے پرائمری انتخاب میں بلا مقابلہ منتخب ہو ئے تھے ۔ کانگریس سے انہو ں نے اعتماد کا ووٹ حا صل کیا جو 95% رہا ۔میگیل ایستا نے کانگریس سے خطاب کرتے ہو ئے اپنی نئی کا بینہ کا بھی اعلان کیا ۔نئی کا بینہ کی فہرست ساتھ دی جا رہی ہے
مہیش بھٹ کا پاکستانی گلوکاروں سے ایک بار پھر رابطہ
ممبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی انتہا پسندوں کی تمام تر زور زبردستی کے باوجود بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے ایک بار پھر پاکستانی فن کاروں سے رابطہ کرلیا ۔مہیش بھٹ کے حالیہ پروجیکٹ میں علی ظفر اور شفقت امانت علی گلوکاری کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے دونوں ممالک کے درمیان امن سے متعلق اسٹیج ڈرامے ’ملنے دو‘ کے لیے پاکستانی گلوکاروں علی ظفر اور شفقت امانت علی سے رابطہ کیا ہے۔ان کے پروجیکٹ میں علی ظفر نے گلوکاری کے لیے حامی بھر لی ہے جبکہ شفقت امانت علی نے بلامعاوضہ گانے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ڈرامہ ’ملنے دو‘ 8 جون کو دہلی او 23 جون کو ممبئی میں اسٹیج کیا جائے گا۔
افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے 11 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا
افغانستان (نمائندہ خصوصی) افغانستان میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے 11 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔حکام نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ پیر کو دیر گئے جنوبی صوبہ ہلمند کے مرکزی شہر لشکر گاہ میں پیش آیا۔صوبائی گورنر کے ایک ترجمان عمر زواک کے مطابق حملہ آور چیک پوسٹ پر موجود اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں سے تمام اسلحہ اٹھا کر پولیس کی گاڑی میں ہی فرار ہو گیا۔ان کے بقول ہو سکتا ہے کہ حملہ آور طالبان کے ساتھ مل جائے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔افغانستان میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں جن میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار اپنے ہی ساتھیوں کو ہلاک کر کے اکثر طالبان کے ساتھ جا ملے۔رواں ماہ کے اوائل میں شمالی صوبے فریاب میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے آٹھ ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ اہلکار سو رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ اس میں بھی حملہ آور نے یہاں سے اسلحہ سمیٹا اور فرار ہو گیا۔گزشتہ دسمبر میں صوبہ قندوز میں حکومت کی حامی ایک ملیشیا فورس کے اہلکار نے بھی اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کر کے پانچ کو ہلاک کیا اور ان کے ہتھیار لے کر وہاں سے بھاگ گیا۔گزشتہ سال اکتوبر میں کابل میں ایک فوجی اڈے میں افغان فوج کی وردی میں ملبوس شخص نے فائرنگ کر کے ایک امریکی فوجی اور ایک امریکی کنٹریکٹر کو ہلاک کر دیا تھا۔اڈے پر موجود سکیورٹی فورسز نے اس حملہ آور کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
صدر ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب، اتحاد کا پیغام
امریکہ (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ملک میں یہودی برادری کے مراکز پر حملوں کی دھمکیوں اور یہودی قبرستان میں توڑ پھوڑ کے بعد سامنے آنے والے ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ بطور ملک منافرت پر مبنی ہر طرح کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔منگل کی شب کانگریس سے اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک نئے امریکی عزم کو دیکھ رہے ہیں ’’ہمارے اتحادی دیکھیں گے کہ امریکہ ایک مرتبہ پھر قیادت پر آمادہ ہے۔‘‘صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے امریکیوں کی بات سنی اور امیگریشن قوانین کا نفاذ شروع کیا، اُن کا کہنا تھا کہ یہ قوانین آمدن میں اضافے کا سبب بنیں گے، ان سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی، اربوں ڈالر کی بچت ہو گی اور ملک ہر کسی کے لیے محفوظ ہو گا۔امریکہ کے صدر نے اپنے اس خطاب میں ایک مرتبہ پھر میکسیکو سے اپنی سرحد پر دیوار بنانے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ یہ جرائم اور منشیات کے خلاف موثر اقدام ہو گا۔اُنھوں نے کہا کہ امریکہ کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے اُن کی انتظامیہ سخت انتظامات کر رہی ہے، جن میں ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کی موثر جانچ بھی شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ انتہا پسندی کی پناہ گاہ نہیں بنا سکتا۔اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے پینٹاگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ’داعش‘ کو شکست دینے کے لیے حکمت عملی مرتب کرے، اُنھوں نے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم نے مسلمانوں اور مسیحی مردوں، خواتین اور بچوں کو قتل کیا۔صدر کا کہنا تھا کہ ایسے میں جب امریکہ نے اربوں ڈالر بیرون ملک خرچ کیے، ملک میں بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر اور بدحالی کا شکار ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اُسی صورت دوبارہ عظیم ملک بن سکتا ہے جب ہم اپنے شہریوں کے مفادات کو سب سے مقدم رکھیں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں گرتی ہوئی صنعتیں پھر ابھریں گی اور پرانی سڑکوں، پلوں اور بنیادی ڈھانچے کی جگہ نئی تعمیرات ہوں گی۔ صدر ٹرمپ نے ’’موجودہ اور فرسودہ‘‘ امیگریشن نظام میں اصلاحات کا بھی وعدہ کیا۔اُنھوں نے سابق صدر اوباما کے دور میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق متعارف کروائے گئے قانون ’اوباما کیئر‘ پر تنقید کرتے ہوئے اس کو تبدیل کرنے کا کہا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کا تحفظ اُن کی ترجیح ہے اور اُنھوں نے کہا کہ محکمہ ’ہوم لینڈ سکیورٹی‘ کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ امریکیوں کے لیے ایک دفتر قائم کرے۔یہ دفتر ایسے امریکیوں کو مدد فراہم کرے گا جنہیں ملک میں بغیر کوائف کے موجود تارکین وطن کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ تاہم اُنھوں یہ وضاحت نہیں کہ مذکورہ دفتر تشدد کا نشانہ بننے والے امریکیوں کی کس طرح مدد کرے گا۔
پاکستان ایک ماہ میں 5 سے 10 ہزار ٹن کینو ایران برآمد کرے گا
لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان ایک ماہ میں 5 سے 10 ہزار ٹن کینو ایران برآمد کرے گا۔ فروٹس ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایران سمندری اور فضائی راستوں سے بھی کینو برآمدات کی اجازت دے۔ایران کی جانب سے پاکستانی کینو کی درآمد سے پابندی ہٹ جانے سے ایک ماہ کے دوران 5 سے 10 ہزار ٹن کینو برآمد کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان فروٹس اینڈ ویجٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وحید احمد کا کہنا ہے کہ کینو کا سیزن ختم ہو چکا ہے، پابندی ہٹنے سے خاص فائدہ نہیں ہو گا۔ اگر وزارت تجارت کوشش کرے تو آئندہ سیزن میں 70 ہزار ٹن کینو صرف ایران برآمد کیا جا سکتا ہے۔فروٹس ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایران نے کینو کی زمینی راستے سے برآمدات کی اجازت دی ہے۔ اگر سمندری اور فضائی راستوں سے بھی اجازت دے تو ایران کے دیگر شہروں میں بھی پاکستانی کینو برآمد کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے پاکستانی کینو کی درآمدات سے 6 سال کے بعد پابندی کو 20 اپریل 2017ء تک کے لئے ختم کیا ہے۔
ابھیشیک اور ایشوریا فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار
نئی دلی (نمائندہ خصوصی) ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے انوراگ کیشپ کی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گرہونے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریا رائے بچن نے شادی سے پہلے اور بعد میں بھی متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا اور آخری مرتبہ دونوں 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راون‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گرہوئے تھے اور اب بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر دونوں کی فلم میں ساتھ جلوہ گر ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریا ایک بار پھر فلم میں اکٹھے جلوہ گرہونے کی تیاریاں کررہے ہیں، دونوں اداکار اس بار بھارتی ہدایت کار انوراگ کیشپ کی آنے والی فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس میں امیتابھ بچن بھی مختصر لیکن اہم کردار میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے فلم کے اسکرپٹ پر مثبت رد عمل دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی جواب کا انتظار ہے۔


