وفاقی وزیر کامران مائیکل کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں:سرفراز
وفاقی وزیر کی کوششوں سے اخوت مائیکروفنانس کے ذریعہ مسیحی برادری کو بلاسود قرضوں کا اجراء خوش آئند ہےلد ہی مسیحی برادری کو انڈسٹری میں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیںگے، سرفراز فرانس سے وفاقی وزیر کی بات چیتراولپنڈی( پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سرفراز فرانس نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کامران مائیکل کی انتھک محنت اورکوشش سے جہاں پر ملک بھر میں انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہاں پر مسیحی برادری کے لیے بھی اخوت مائیکروفنانس کے ساتھ مل کر بلاسود قرضوں کا اجراء بھی انتہائی خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کے لیے بلاسود قرضوں کا اجراء اور مسیحی برادری کے لیے پاکستان کی انڈسٹری میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے عملی اقدامات کو سراہتے ہیں اور یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے،کیونکہ حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے مسیحی برادری میں پائی جانے والی مایوسی اور بے چینی ختم کرنے کے لیے موجودہ حکومت نے عملی اقدامات کیے ہیں جن کا سہرا کامران مائیکل کو جاتا ہے جوکہ مسیحی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

