پاکستان نے نیپال میں کھیلے جانے والی انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے ڈبل ٹائٹل میں بھارت کو شکست دے دی۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے جانی والی اناپورنا انٹرنیشنل بیڈمنٹن شپ کے مردوں کے ڈبل ٹائٹل میں پاکستان کے عرفان سعید اور عظیم سرور نے بھارتی جوڑی کو شکست دے دی۔پاکستانی جوڑی نے بھارت کے انجان بوراگھونیا اور رانجان بوراگھونیا کو 16-21 اور 15-21 سے شکست دی۔چیمپئن شپ میں جاری سنگل مقابلوں میں پاکستان کے مراد علی نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جب کہ عظیم سرور نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 291رنز کا ہدف دیا ہے۔انگلینڈ کے لیسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان ریچل ہینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 50اوورز میںایلس ولانی ،ایلسا ہیلی اور ایلسی پیری کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 8وکٹ پر 290رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے کپتان ثنا میر نے 10اوورز میں 49رنز دے کر 3جبکہ سعدیہ یوسف نے 9اوورز میں 66رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کی ۔پاکستان نے ایونٹ میں جنوبی افریقہ ،انگلینڈ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف میچز کھیلے ہیںاور تمام ہی مقابلے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہالی وڈ فلموں میں دکھا ئے جا نے والے دیوہیکل جدید مشینی کر دار نہ صرف لوگوں کو بے حد پسند آتے ہیں بلکہ وہ ان کرداروں سے اس قدر متاثر ہو جاتے ہیں کہ انہیں اپنی حقیقی زندگی کا حصہ بنانے سے بھی گریز نہیں کر تے۔ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک با صلاحیت انجینئر نے لگژری کار بی ایم ڈبلیو کو ٹرانسفارمر روبوٹ میں تبدیل کر دیا ہے جو صرف ایک بٹن کے دبانے پر دیکھتے ہی دیکھتے کار سے روبوٹ کا روپ دھار لیتی ہے اور پھر اسی انداز میں روبوٹ سے کار میں بھی تبدیل ہوجاتی ہے۔بلاک بسٹر ہالی وڈ فلم ٹرانسفارمرزکے دیوہیکل روبوٹس سے متا ثر ہو کر بنائی گئی یہ کار دنیا کی پہلی حقیقی ٹرانسفارمر کا ر ہے جو فلم میں دکھائے جانے والے مناظر کی طر ح ہو بہو کام کرتی ہے۔
بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اپنے دوست اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بالی وڈ کے تینوں خانز میں خاصی دوستی نظر آتی ہے جب کہ خاص طورپر سلمان اور شاہ رخ ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں اور دونوں اداکاروں نے کئی مرتبہ باکس آفس پر تصادم سے بچنے کے لیے اپنی فلموں کی نمائش بھی آگے بڑھائی ہے۔سلمان خان کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں شاہ رخ خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے جس کے بعد اب سلو میاں نے بھی اپنے دوست شاہ رخ کی فلم میں جلوہ گر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار آنند ایل رائے شاہ رخ کو لے کر فلم بنارہے ہیں جس میں سلمان خان کیمیو کرتے نظر آئیں گے جس کے لیے سلو میاں اپنے دوست کنگ خان کے ساتھ شوٹنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ہدایت کار آنند ایل رائے کے ساتھ بالی وڈ کے دونوں خانز کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے۔
بھارتی اخبار ممبئی مرر کے مطابق سلمان اور شاہ رخ فلم کے سیٹ پر بھی موجود رہے جہاں دونوں اداکاروں کے درمیان شوٹنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سلمان اور شاہ رخ ایک گانے میں ساتھ پرفارم کریں گے جس کے لیے مسلسل 3 دن تک شوٹنگ ہوگی اور گانے کو ریمو ڈی سوزا کوریو گراف کریں گے جب کہ گانے کی شوٹنگ کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔فلم میں سب کی نظریں کنگ خان پر ہوں گی کیونکہ وہ بونے آدمی کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ ان کے مدمقابل ایک بار پھر کترینا کیف اور انوشکا شرما دکھائی دیں گی۔
بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر چھوٹے سنیما ڈسٹری بیوٹرز نے ان سے نقصان کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔سلمان خان کی فلمیں باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرتی ہیں اور اکثر فلمیں 3 دن میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوجاتی ہیں لیکن اس عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کوئی خاص کمال کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔سلمان خان فلمز پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ 105 کروڑ سے زائد کے بجٹ کے ساتھ بنائی گئی ہے اور فلم کی ریلیز کے موقع پر ریکارڈ توڑ کمائی کی توقع کی جارہی تھی جس پر فلم کے ڈسٹری بیوٹرز نے بھی مہنگے داموں فلم کے مالکانہ حقوق خرید لیے تھے۔
بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے قریبی دوست سلمان خان کو اپنی نئی آنے والی فلم میں آئٹم سانگ کرنے پر لگژری کار تحفے میں دے دی۔سلمان خان اور شاہ رخ خان ماضی میں ایک دوسرے کے سخت حریف رہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات تک دے ڈالتے تھے لیکن 2013 میں دونوں دوبارہ دوستی کے بعد مضبوط رشتے میں بندھ گئے ہیں۔دونوں اسٹارز ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر بھی ساتھ نظر آتے ہیں۔جب کہ سلو میاں کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ میں کنگ خان مختصر کردار میں نظر آئے ہیں۔
اب جب دبنگ خان ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم کے لیے اپنے مصروف فلمی شیڈول سے وقت نکال کر آئٹم سانگ کی شوٹنگ کے لیے پہنچے تو کنگ خان بھی حیران رہ گئے اور انہوں نے اسی خوشی میں حال ہی میں متعارف کرائی گئی لگژری کار انہیں تحفے میں دے دی۔سلمان خان مہنگی اور قیمتی کار کا تحفہ دیئے جانے پر دنگ رہ گئے اور کنگ خان کا شکریہ ادا کیا۔بھارتی میڈیا میں شاہ رخ کی جانب سے سلمان کو لگژری کار کا تحفہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان بونے کے کردار میں نظر آئیں گے۔
چین اور روس میں اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کا سمجھوتہ طے پا گیا، ماسکو میں چینی او ر روسی صدر کے دستخط کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔روس نے اعلامیے میں پاکستان اورافغانستان میں مصالحتی کردار پر چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کے مصالحتی کردار سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ماسکو میں چینی اورروسی صدرکی ملاقات کے بعد دستخط شدہ اعلامیہ جاری کردیاگیا، جس میں روس نے پاکستان اورافغانستان کےدرمیان میں مصالحتی کرداراورون بیلٹ ون روڈ منصوبےپرچین کی تعریف کی۔روسی صدر پیوٹن نےامید ظاہرکی کہ چین کےکردار سےدونوں ملکوں کےتعلقات میں بہتری اورافغانستان میں امن سےخطےمیں استحکام آئے گا،تاہم دونوں صدورنےافغانستان میں بڑھتی دہشت گردی پرتشویش کا اظہار بھی کیا۔اعلامیے میں اقوام متحدہ سے شام کی صورتحال پر اپنا کردار ادا کرنے اور معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر زور دیا گیا۔روس اور چین نے پیرس ماحولیاتی معاہدے پر عملدرآمدپربھی اتفاق کیا۔روسی صدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت میں اضافہ کریں گے اور حالات جیسے بھی ہوں، روس چین اسٹریٹجک تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل کے خوف سے مسلمان نوجوان برقع پہن کر سفر کرنے لگے۔بھارت میں آئے روز اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے قتل عام کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد مسلمان نوجوانوں کو گاؤ رکشا کے نام پر قتل کرنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔گزشتہ دنوں بھارتی شہر ہریانہ کے علاقے بلبھ گڑھ کے رہائشی 16 سالہ جنید خان کو دہلی سے واپس آنے والی ٹرین میں جگہ نہ دینے پر گائے کا گوشت لے جانے کے الزام میں قتل کردیا گیا جب کہ اس واقعے کے بعد بھارت میں مسلمانوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر مشکوک حرکتوں پر برقع پہنے سفر کرنے والے مسلمان مسافر نجم الحسن کو پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ پولیس کے مطابق 42 سالہ شخص کی ‘مشکوک’ حرکتوں پر مسافروں نے اطلاع دی جس پر انہیں حراست میں لیا گیا جہاں برقع میں خاتون کی بجائے ایک مرد نکلا۔تفتیش پر نجم الحسن نے بتایا کہ اس نے قتل کیے جانے کے ڈر سے برقع پر پہن کر سفر کیا کیوں کہ گزشتہ ہفتے علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر غلطی سے ایک شخص کو دھکا لگ گیا تھا جس کے بعد اس کے ساتھی نے مذہب کو بنیاد بنا کر تذلیل کی تھی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جنید خان کے قتل اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد کافی خوفزدہ تھا لہذا اسی لیے برقع پہن کر بیمار کزن کی تیمارداری کے لیے دہلی جارہا تھا۔دوسری جانب پولیس نے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد نجم الحسن کو رہا کردیا ہے جب کہ وہ قاسم پور پاور اسٹیشن پر بطور اسسٹنٹ انجینئر ملازمت کرتے ہیں۔
امریکا نے ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کی پروازوں سے برقی آلات لے جانے پر عائد پابندی ختم کردی۔امریکی حکام نے 3 ماہ قبل 8 ممالک کے 10 فضائی اڈوں سے برقی آلات امریکا لے جانے پر پابندی عائد کی تھی۔جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی تھی ان میں مصر، مراکش، اردن، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت، قطر اور ترکی شامل تھے۔جب کہ امریکی حکام کی جانب سے پابندی کی وجہ الیکٹرانک ڈایوئسز کے ذریعے خفیہ طریقے سے بم لے جانے کے خدشے کو قرار دیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پابندی کو بدھ کے روز اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد مذکورہ ممالک اور فضائی اڈوں سے مسافروں کو لیپ ٹاپ سمیت دیگر الیکٹرانکس ڈایوئس ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی گئی۔پابندی کے خاتمے کے اعلان کے بعد ترکی کے کمال اتاترک ایئرپورٹ سے نیویارک جانے والی پرواز کے مسافروں کو برقی آلات ساتھ لے جانے کی اجازت دی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ احمت ارسلان نے بھی پروازوں پر عائد برقی آلات کی پابندی اٹھانے کی تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب مشرقی وسطیٰ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ایمرٹس نے بھی پابندی اٹھائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پابندی ختم ہونے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔فضائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کمپنی سیکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے مقامی حکام اور مختلف ایوی ایشن کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے وضع کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق پروازوں کو پابندی بنایا جائے۔
چین کے صوبے ہونان میں تیز بارشوں کے باعث سیلاب سے 27 افراد ہلاک اور 8 لاپتا ہوگئے ۔چینی میڈیا کے مطابق سیلاب سے 14 شہروں اور16 سو سے زائد دیہاتوں میں ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثرہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار گھر گر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 15 ہزار کے قریب ریسکیو اہلکاروں پر مشتمل امدادی ٹیمیں مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین میں 22 جون سے جاری تیز بارشوں کے سلسلے میں اوسطاً 270 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے ۔