خبریں
News from The Pk Media
دفاعی اتاشیوں کی ٹیم کی جانب سے کنٹرول لائن کا دورہ
چین، برطانیہ، فرانس، روس جرمنی اور دیگر ممالک کے دفاعی اتاشیوں کی جانب کنٹرول لائن کا دورہ کیا گیا۔کنٹرول لائن پر کیے گئے دورے میں دفاعی اتاشیوں کی ٹیم نے بھارتی شیلنگ سے متاثرہ علاقوں میں گئی اور کلسڑ بموں سے ہونے والی جانی ومالی نقصانات کا جائزہ لیا ۔بھارت نے کلسٹر ایمونیشن سے پوری لوئر نیلم ویلی کو نشانہ بنایا تھا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔بھارت اپنی طرف سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لائن آف کنٹرول پرنہیں جانے دیتا جبکہ 1882 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بھی کرچکا ہے۔2015 سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد مرتبہ خلاف ورزیاں کی گئیں جس سے 76 افراد شہید348 زخمی ہوئے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی لیپا ویلی، ددیال، نوسیری، اُٹھ مقام، شاہ کوٹ میں سینکڑوں کلسٹر بم گرائے گئے۔بھارتی شیلنگ سے اُٹھ مقام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تباہ ہوگیا تھا جبکہ کلسٹر بموں سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔
حیدر آباد کی نہر میں ڈوبے لڑکے کی تلاش جاری
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کی پنیاری نہر میں ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز دو دوست نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن میں سے ایک لڑکے کی لالش نکال لی گئی تھی۔حیدر آباد کی خواجہ غریب نواز کالونی کے رہائشی 12 سالہ اویس اور 13 سالہ شانی گزشتہ روز پنیاری نہر میں نہانے کے لیے گئے تھے جہاں وہ اپنا توازن کھونے کے سبب ڈوب گئے تھے۔دونوں ڈوبنے والے لڑکوں میں سے اویس کی لاش گزشتہ روز (اتوار کو) نکال لی گئی تھی جبکہ شانی کی تلاش کے لیے آج دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم
بھارت نے ایک بار پھر کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی مذموم کوشش کی ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش رچی ہے۔بھارت کے آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی، آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔اس صدارتی حکم نامے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر کو آج سے بھارتی یونین کا علاقہ تصور کیا جائے گا، مقبوضہ جموں و کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی علیحدہ سے قانون ساز اسمبلی ہو گی، جبکہ لداخ کو بھارتی یونین کا علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا۔بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے متنازع بل سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا، اس دوران اپوزیشن جماعتوں نے راجیا سبھا میں شور شرابہ اور ہنگامہ کیا۔آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر سے باہر کے لوگ وہاں اپنے نام پر زمین نہیں خرید سکتے تھے۔مودی سرکار کے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے اقدام پر سابق وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن بھارتی جمہوریت کی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے 1947ء کے بھارت سے الحاق نہ کرنے کے فیصلے سے متصادم ہے۔محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکومت کا یک طرفہ فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، اس فیصلے سے بر صغیر کے لیے تباہ کن نتائج رونما ہوں گے، بھارت کشمیر میں اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔
زرداری، سعد، خاقان کے پروڈکشن آرڈر جاری
قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اسلام آباد نے آصف زرداری، سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین اور ڈی جی کو بھی بھجوا ئی گئی ہیں۔ادھر مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے وزارتِ قانون سے رائے طلب کی گئی ہے۔
حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتباہ!
حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتباہ!
کرہ ارض پر بسنے والے تمام مسلمانوں کو خبردار کر رہا ہوں.مقبوضہ کشمیر کے لیے کچھ کرسکتے ہیں تو فوراً کریں۔اگر ہم سب مر گئے آپ چپ رہے تو آپ اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گے بھارت تاریخ کا بدترین قتل عام، نسل کشی شروع کرنے جارہا ہے۔اللہ رب العزت سب کو محفوظ رکھے آمین کشمیری حریت رہنما۔آج تک حریت رہنما سید علی گیلانی کو اتنا لاچار اور بے بس نہیں دیکھا جتنا آج ان کے الفاظ سے لگ رہا ہےخدا کے لیے اپنے اختلافات، اپنی سیاست بعد میں دیکھ لینا محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی بے بس امت مسلمہ کشمیریوں کو بچانے کی خاطر.سوشل ایکٹیویٹیس سے گزارش ہے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیں جموں وکشمیر کی لاوارث امت مسلمہ کے لیے بے بس عورتوں کی عصمت کی حفاظت کی خاطر ، نوجوانوں کی جوانیاں بچانے کی خاطر، بوڑھوں کے بڑھاپے کی خاطر۔۔۔۔
پنڈادنخان.گزشتہ روز اغوا ھونے والے نوجوان کی لاش برآمد
پنڈادنخان(نمائندہ حصوصی)گزشتہ روز اغوا ھونے والے نوجوان کی لاش برآمد۔موضع بھیلوال کے محمد سلطان ولد محمد خان کو مبنہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔مقتول سلطان کی لاش اسکے قریبی دوست کی نشاندہی پر منڈی۔بہاوالدین کے علاقے سے برآمد۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے ٹی اہچ کیو ہسپتال پنڈدان خان پہنچا دیا گیا۔سلطان۔کے دوست کا اسکے ساتھ پانچ لاکھ روپے کا لین دین تھا۔سلطان کے اغوا کا مقدمہ تھانہ للہ میں درج ھوا تھا
پنجابی کے فروغ کی آڑ میں “گریٹر پنجاب” کی سازش
پنجابی کے فروغ کی آڑ میں “گریٹر پنجاب” کی سازشیں کرنے والے مفسدین قوم پرستوں کی سازشوں کو محترمہ امنہ عالم انتہائی صداقت اور بھرپور دلائل کے ساتھ کچھ یوں بے نقاب کر رہی ہیں’ اور جو کچھ وہ بیان کر رہی ہیں۔ ہم اس کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔کیونکہ ہم نے یہ ساری داستانیں اپنے اساتذہ کرام اور بزرگوں سے سنی ہیں:
لمحہ فکریہ!
“زبان کے باعث بھارتی پنجاب کو اپنے قریب سمجھنے والے مت بھولیں کہ قیام پاکستان کے وقت یہی پنجابی زبان والے ہندو اور سکھ تھے جنہوں نے پنجابی زبان بولنے والے مسلمانوں کو مشرقی پنجاب میں صفحہء ہستی سے مٹا دیا تھا.کٹی ہوئی لاشوں کی ٹرینیں اپنے ہی ہم زبان لوگوں کی بربریت کا تحفہ لئیے لاہور پہنچ رہیں تھیں نہ کسی بنگالی مسلمان کو بنگالی کے سبب ہندوؤں نے معتبر سمجھا نہ بہار میں بہاری بولنے والے مسلمان محفوظ تھے، ایک جماعت ایک زبان ایک سا لباس ایک محلے میں گزاری ایک ساتھ زندگی کچھ کام نہ آئیآج بھارت کی جانب سے پنجابی زبان کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے ابھی قیام پاکستان کی تاریخ اتنی پرانی نہیں ہوئی آج بھی کچھ لوگ اس دور کی گواہی دینے کے لیے زندہ مل جائیں گےہماریں والدین اسی مشرقی پنجاب سے زندہ نکل آنے والے کچھ خوش نصیبوں میں سے تھے اور ہمیں بدلتی آنکھوں کا حال سنایا کرتے تھے”
فآ طمہ قمر پاکستان قومی زبان تحریک
یوم شہدائے پولیس 4 اگست 2019
یوم شہدائے پولیس 4 اگست 2019.شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 4 اگست 2019 کو یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔اسی سلسلہ میں آج مورخہ 3 اگست 2019 کو جہلم پولیس کیطرف سے اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شاندار چوک جہلم میں شام 8 بجے چراغاں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔جس میں شہداء کے ورثاء اور کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شرکت کریں گے.تقریب چراغاں میں ‘تاجر برادری’وکلاء’میڈیا سمیت سول سوسائٹی کے تمام شعبہ ہائے ذندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
ترجمان پولیس جہلم
2019۔08۔03
بزنجو پر غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے، غلام سرور خان
وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا ہے کہ حاصل بزنجو ملک دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں، ایسے لوگوں پر غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں غلام سرور خان نے کہا کہ حاصل بزنجو کے بیان پر افسوس ہوا، وہ ملک دشمنوں کی زبان بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے میں ناکام ہوگئی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد فیڈریشن کے خلاف تھی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جہانگیر ترین کا کوئی رول نہیں تھا، کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوئی، حکومت کو کسی سے خطرہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن میں ہمت ہو تی تو وہ اپنی سیٹ بچالیتے، حاصل بزنجو بھارت اور را کی زبان بولتے ہیں، میں ان کی مذمت کرتا ہوں۔غلام سرور خان نے کہا کہ اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے، حاصل بزنجو نے ایسی بات کرکے بھارت کے موقف کو تقویت دی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہے، سینیٹرز اپنی پارٹیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اور ووٹ ضمیر کے مطابق دیا، ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر افسوس ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فیڈریشن کے حق میں رہنے والے سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ن لیگ نے سیاستدانوں کو بدنام کیا ہے، نواز شریف اور زرداری نے جمہوریت کے نام پر پاکستان کو کمزور کیا، غریب غریب تر امیر امیر تر ہو رہا ہے۔

