دفاعی اتاشیوں کی ٹیم کی جانب سے کنٹرول لائن کا دورہ
چین، برطانیہ، فرانس، روس جرمنی اور دیگر ممالک کے دفاعی اتاشیوں کی جانب کنٹرول لائن کا دورہ کیا گیا۔کنٹرول لائن پر کیے گئے دورے میں دفاعی اتاشیوں کی ٹیم نے بھارتی شیلنگ سے متاثرہ علاقوں میں گئی اور کلسڑ بموں سے ہونے والی جانی ومالی نقصانات کا جائزہ لیا ۔بھارت نے کلسٹر ایمونیشن سے پوری لوئر نیلم ویلی کو نشانہ بنایا تھا جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔بھارت اپنی طرف سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو لائن آف کنٹرول پرنہیں جانے دیتا جبکہ 1882 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بھی کرچکا ہے۔2015 سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد مرتبہ خلاف ورزیاں کی گئیں جس سے 76 افراد شہید348 زخمی ہوئے۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی لیپا ویلی، ددیال، نوسیری، اُٹھ مقام، شاہ کوٹ میں سینکڑوں کلسٹر بم گرائے گئے۔بھارتی شیلنگ سے اُٹھ مقام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تباہ ہوگیا تھا جبکہ کلسٹر بموں سے انسانی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔

