رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد یاسین بٹ کے زیر نگرانی استحکام پاکستان ریلی کا اہتمام

لالہ موسیٰ (محمد عاطف تیمور) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع گجرات کے رہنما و سیاسی و سماجی شخصیت محمد یاسین بٹ کے زیر قیادت عظیم الشان “استحکام پاکستان ریلی ” کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اہل علاقہ کے نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے اور امید کی جا تی ہے کہ تمام محب وطن ٹائگرز ریلی میں شامل ہو کر 14 اگست کی خوشیوں کو دوبالا کریں گے۔ ریلی 14اگست کوشام 4 بجے کونسلر حنیف بٹ کے رابطہ آفس (ٹینکی محلہ)سے شروع ہو کرشہر کا چکر لگاتے ہوئے مرکزی رابطہ آفس ڈار گڈز پر ختم ہو گی ۔

استحکام پاکستان ریلی