بشریٰ بی بی کی عمران خان کے سامنے کی گئی وہ پہلی پیش گوئی جو فوری ہی درست ثابت ہو گئی تھی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کر لی ہے اور اس حوالے سے انکشاف سامنے آ یاہے کہ عمران خان پاک پتن کا پہل دورہ 2015 میں ہونے والے این اے 154 کے ضمنی انتخاب سے قبل کیا اور انہوں نے پیشگوئی کی تھی کہ جہانگیر ترین جیت جائیں گے جو کہ سچ ثابت ہوئی اور جہانگیرین کامیاب ٹھہرے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں شاہ زیب خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے ’ڈان نیوز ‘کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان روحانیت کی وجہ سے بشریٰ بی بی کے قریب ہوئے اور وہ تین برس تک خاموشی سے پاکپتن آتے اور جاتے رہے ،انہوں نے پہلا دورہ 2015 میں کیا جب این اے 154 میں ضمنی انتخاب ہونے والا تھا اور اس وقت بشریٰ بی بی نے پیش گوئی کی کہ جہانگیر ترین یہ انتخاب جیتیں گے جو کہ سچ ثابت ہوئی جس پر عمران خان بہت خوش ہوئے اور وہ تسلسل کے ساتھ دورہ کرنے لگے ۔جب عائشہ گلالئی کی جانب سے الزامات سامنے آئے تو عمران خان مشکل میں آئے اور وہ قومی اسمبلی کا انتہائی اہم اجلاس چھوڑ کر رات کے اندھیرے میں پاکپتن چلے گئے اور اس دورے کو بھی خفیہ رکھا گیا ۔عمران خان عمومی طور پر رات کے وقت ہی دورہ کرتے تھے وہ پاکپتن شریف میں دربار پر حاضری دیتے اور مزار کے بعد کچھ دیر مانیکا فیملی کے گھر پر قیام کرتے جہاں وہ بشریٰ مانیکا سے اپنی مشکلات شیئر کرتے اور وہ ان کا حل بتایا کرتی تھیں ۔