بائی پاس شیخوپورہ- فیصل آباد روڑ میں مزدا ٹرک درخت کے ساتھ ٹکرا گیا،ڈرائیور زخمی

شیخوپورہ(ایم اے تیمور)شرقپور چوک، بائی پاس شیخوپورہ- فیصل آباد روڑ میں مزدا ٹرک درخت کے ساتھ ٹکرا گیا- حادثے سے مزدا ڈرائیور شدید زخمی-تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ بائی پاس فیصل آباد روڈ پرمزدا دھند کے باعث سڑک سے نیچے اتر گیا اور درخت کے ساتھ جا ٹکرایا جس کی وجہ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ جسے ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے ڈرائیور کو نکال کر DHQ شفٹ کر دیا-جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔