وائلڈ لائف پارک کے گینڈے کا نام برطانوی ملکہ کے نام سے منسوب
انگلینڈ کے برفورڈ میں واقع کوٹسوالڈ وائلڈ لائف پارک نے برطانیہ کی موجودہ ملکہ الزبتھ دوم کے اعزاز میں ایک نوزائیدہ سفید گینڈے کا نام ’کوئینی‘ کے نام پر رکھ دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوزائیدہ گینڈے کا نام ملکہ الزبتھ دوم کے پلاٹینم جوبلی سال کے موقع پر رکھا گیا جو برطانوی تخت پر اُن کی 70ویں سالگرہ تھی۔
کوئینی نام گینڈے کے والدین مونٹی اور نینسی ہیں جبکہ کوئینی کے 4 بہن بھائی ہیں اور کوئینیوائلڈ لائف پارک میں پیدا ہونے والا نواں گینڈا ہے۔
اس حوالے سے کوٹس والڈ وائلڈ لائف پارک کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں وائلڈ لائف پارک میں ایک اور مادہ گینڈا پیدا ہونے پر بہت خوشی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے تمام گینڈوں کا نام بہت خاص لوگوں کے نام پر رکھا گیا ہے اور میرے خیال میں ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرے گا کہ ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی وجہ سے 2022 ہمیشہ خاص رہے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے پہلے الزبتھ نام رکھنے کا سوچا تھا لیکن اُنہیں یہ نامناسب لگا جس کے بعد اُنہوں نے گینڈے کا نام صرف ملکہ رکھا۔