لالہ موسی:گذشتہ دن پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے رہنما سیدعدیل تصدق کے بھائی سید عقیل تصدق کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی
ڈاکٹر سید تصدق حسین شاہ صاحب کے بیٹے اور پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے نوجوان رہنما سید عدیل تصدق کے بھائی سید عقیل تصدق کی شادی کی تقریب لالہ موسی میں منعقد ہوئی،شادی کی تقریب میں سیاسی ،سماجی شحصیات نے بھر پور شرکت کی ،پاکستان تحریک انصاف لالہ موسی کے نوجوان رہنما اور ہردلعزیر شحصیت سید فتح حیدر شاہ آف کلیوال سیداں نے خصوصی طورپر شادی کی پُروقار تقریب میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔ڈاکٹر سید تصدق حسین شاہ اور سید عدیل تصدق شاہ نے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا